ویب ڈیسک: بھارت کے ارب پتیوں کی نئی فہرست جاری، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی ایک بار پھر ملک کے سب سے امیر ترین شخص بن گئے ہیں، اس فہرست میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کانام بھی اس فہرست میں ہےجبکہ بھارت کی کم عمر خاتون روشنی نادر ملہوترا بھی شامل ہیں۔
ہورون کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی اور ان کے خاندان کے پاس فی الحال 8.15 لاکھ کروڑ روپے کی مجموعی دولت ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اعلیٰ مقام کی دوڑ امبانی اور اڈانی کے درمیان ہے۔
رواں سال کی فہرست اس میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی دوبارہ بھارت کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 9.55 کھرب روپے (105 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے۔ وہ اس فہرست میں گوتم اڈانی سے آگے نکل گئے ہیں، جن کی دولت 8.15 کھرب روپے ہے۔
ہورون کی تازہ ترین رپورٹ میں ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کی چیئرپرسن روشنی نادر ملہوترا اور ان کے خاندان نے پہلی بار ٹاپ تھری میں جگہ بنائی ہے۔ ان کی دولت کا تخمینہ 2.84 کھرب روپے لگایا گیا ہے، جس سے وہ ہندوستان کی امیر ترین خاتون ہیں۔

2025 میں بھارت میں ارب پتی افراد کی تعداد 350 سے زائد ہوگئی، جو 13 سال پہلے صرف 59 تھی، مجموعی طور پر 1,687 افراد کے پاس 100 ارب روپے سے زیادہ کی دولت ہے، جن میں سے 284 نئے نام شامل ہوئے ہیں۔
باجاج فیملی نے اس سال سب سے زیادہ اضافہ کیا، 698.7 ارب روپے بڑھا کر دولت 2.33 کھرب روپے تک پہنچا دی، اور چھٹے نمبر پر آگئی۔
بالی ووڈ انڈسٹری کے سپرسٹار شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکار بن گئے ہیں، بالی ووڈ کے کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان 12 ہزار 4 سو 90 کروڑ روپے کے مالک بن گئے ہیں۔
اس بار نوجوان کاروباری افراد نے بھی اس فہرست میں جگہ بنائی۔ پرپلیکسٹی کے شریک بانی 31 سالہ اروند سری نواس 21,190 کروڑ روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ، ہندوستان کے سب سے کم عمر ارب پتی بن گئے، پی ٹی ایم کے بانی وجے شیکھر شرما دوبارہ لسٹ میں آگئے، ان کی دولت 159.3 ارب روپے ہوگئی۔
شہروں کی صورتحال
ممبئی سب سے آگے ہے جہاں 451 ارب پتی رہتے ہیں۔اس کے بعد دہلی (223) اور بنگلورو (116) کا نمبر آتا ہے۔اس سال 101 خواتین فہرست میں شامل ہیں، جن میں سے 26 ڈالر بلینئر ہیں۔
مجموعی دولت
2025 میں بھارت کے امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 167 کھرب روپے ہے، جو اسپین کی مجموعی معیشت سے زیادہ اور بھارت کی جی ڈی پی کا تقریباً نصف ہے۔