ویب ڈیسک:شیخوپورہ کے معروف ٹک ٹاکر عثمان ورک نے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا، ٹک ٹاک پر 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد فالوورز رکھنے والے عثمان ورک نے اپنے فارم ہاؤس پر ایک بڑے ’ میٹ اَپ ‘ کا اہتمام کیا جہاں آنے والوں کیلئے مختلف لذیز کھانوں کے ساتھ ساتھ قیمتی انعامات بھی رکھے جو بذریعہ قرعہ اندازی اُن میں تقسیم کئے گئے۔
میٹ اَپ سے قبل وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارا انتظام ٹک ٹاکر عثمان ورک نے خود اپنی نگرانی میں کروایا، خوشی سے نہال ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ’بڑوں نے کہا تھا کہ انتظار کی گھڑیاں لمبی ہوتی ہیں جو آج دیکھ بھی لیا، اور میں اپنے محبوب عوام کا بھرپور انتظار کررہا ہوں۔
14 دسمبر کو رکھے گئے عوام کے ساتھ ’ میٹ اَپ‘ کے موقع پر جم غفیر امڈ آیا، تقریباً 30 ہزار کے قریب لوگ اس موقع پر اپنے پسندیدہ ٹک ٹاکر عثمان ورک کو دیکھنے لئے شیخوپورہ پہنچے۔
مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا اور بھرے مجمعے میں قرعہ اندازی کی گئی، سب سے معمر بزرگ کو عمرے کا ٹکٹ دیا گیا جن کی عمر 98 سال تھی۔
@usmanvirk_777 Umrah Ticket | History Created #usmanvirk777 #virkfarm777 #meetup ♬ original sound - Usman Virk 777
جس میں ،گائے، بیل، بھینس، موٹرسائیکلوں کے علاوہ الیکٹرونکس کی اشیایہ دیں گئیں، جبکہ نوزائیدہ بچوں کو کیش پرائز بھی دیا۔
@usmanvirk_777 Mahi buffalo | History Created #usmanvirk777 #virkfarm777 ♬ original sound - Usman Virk 777
@usmanvirk_777 History Created #usmanvirk777 #virkfarm777 #meetup ♬ original sound - Usman Virk 777
@usmanvirk_777 As Promised | History Created #usmanvirk777 #virkfarm777 #meetup ♬ original sound - Usman Virk 777
قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کو ٹک ٹاکر عثمان ورک نے مبارکباد دی جبکہ اس موقع پر ٹاک ٹاکر کی والدہ نے بھی عوام کو شکریہ ادا کیا جو اُس کے بیٹے کو چاہتے ہیں، اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے انہوں نے اپنے بیٹے کی کامیابی کی بھی تعریف کی۔
@usmanvirk_777 Alhamdulillah | Record Breaking Meetup | History Created #usmanvirk777 #virkfarm777 ♬ original sound - Usman Virk 777
آخر میں ٹک ٹاکر نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ریکارڈ میٹ اَپ، اور ایسا ’ میٹ اَپ‘ آگے بھی رہے گا۔