ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا کیوں اداکارہ دکان پر کپڑے کی خریداری کرتے ہوئے وہاں سے بھاگ گئیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایک کپڑے کی دکان پر سارڑھی خریدنے آئی ہیں، اردگرد کی دکانوں کے دکاندار اور راہگیر رک رک کر اداکارہ کو دیکھا رہے ہیں اور ماہرہ خان کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔
اداکارہ نے دکان پر مختلف کپڑے دیکھ اور ساتھ ساتھ وہ ویڈیو بنانے والوں کی طرف بھی دیکھ رہی ہیں، دکاندار کہہ رہا ہے کہ ہمارے پاس اور بھی ورائٹی ہیں آپ تشریف رکھیں!
ماہرہ خان دکاندار کو کہتی ہیں ساڑھی چاہیے، جس پر دکاندار نے کہا جی مل جائے گی۔
اسی لمحے اداکارہ وہاں سے بھاگ گئیں جس پر وہاں موجود سب لوگ ورطہ حیرت سے ماہرہ خان کو دیکھتے رہے۔