(ویب ڈیسک ) راولاکوٹ جیل سے فرار مزید 2 قیدی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسامہ مرتضی 302 میں انڈر ٹرائل جبکہ آصف دل محمد 302 میں 25 سال کی سزا کاٹ رہا تھا ۔ دونوں ملزمان کو 7 روز بعد راولاکوٹ کے نواحی جنگلوں سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اب تک 6 قیدی گرفتار ہو چکے جبکہ 12 تاحال فرار ہیں ۔
پولیس نے راولاکوٹ کے جنگلات سمیت انٹری پوائنٹس پر سخت سیکورٹی انتظامات کر رکھے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے جلد مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔