راولاکوٹ جیل سے فرار مزید 2 قیدی گرفتار 

راولاکوٹ جیل سے فرار مزید 2 قیدی گرفتار 

(ویب ڈیسک ) راولاکوٹ جیل سے فرار مزید 2 قیدی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسامہ مرتضی 302 میں انڈر ٹرائل جبکہ آصف دل محمد 302 میں 25 سال کی سزا کاٹ رہا تھا ۔ دونوں ملزمان کو 7 روز بعد راولاکوٹ کے نواحی جنگلوں سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ  اب تک 6 قیدی گرفتار ہو چکے جبکہ 12 تاحال فرار ہیں ۔

پولیس نے راولاکوٹ کے جنگلات سمیت انٹری پوائنٹس پر سخت سیکورٹی انتظامات کر رکھے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے جلد مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News