شاہد آفریدی اور اجے دیوگن کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر چرچہ

04:45 PM, 7 Jul, 2024

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار   اجے دیوگن نے لیجنڈ لیگز کے دروان پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

انگلینڈ میں جاری چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن نے شاہد آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں شخصیات نے بہت ہی خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا, حال احوال پوچھا اور میچ جیتنے پر بالی ووڈ اداکار نے مبارکباد بھی دی، اس کے علاوہ اجے دیوگن اور شاہد آفریدی گراؤنڈ میں کچھ دیر تک ایک دوسرے سے بات بھی کرتے رہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو 68 رنز سے شکست دی تھی،بھارت چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 244 رنز کا ہدف عبور نہ کر سکی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔
 
 

مزیدخبریں