(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے لیجنڈ لیگز کے دروان پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
انگلینڈ میں جاری چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن نے شاہد آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں شخصیات نے بہت ہی خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا, حال احوال پوچھا اور میچ جیتنے پر بالی ووڈ اداکار نے مبارکباد بھی دی، اس کے علاوہ اجے دیوگن اور شاہد آفریدی گراؤنڈ میں کچھ دیر تک ایک دوسرے سے بات بھی کرتے رہے۔
@tayyabgul00 2 Greats of their own field ???? Shahid Afridi and Ajay Devgan❤️???????????????????????? Today match India vs Pakistan Big match????#WCL#legends#cricket#india#pakistan #championsleague #Shahidafridi#ajaydevgan #trending#viral ♬ original sound - ShaMi Xardar
یاد رہے کہ گذشتہ روز چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو 68 رنز سے شکست دی تھی،بھارت چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 244 رنز کا ہدف عبور نہ کر سکی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔