فلم ' بھگت سنگھ کو 19 سال مکمل، اجے دیو گن نے یادیں تازہ کردیں

02:50 PM, 7 Jun, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک :بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی فلم دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ کی 19ویں سالگرہ منائی۔

تفصیلات کے مطابق اجے نے انسٹاگرام پر فلم سے اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ بھگت سنگھ جی جیسے انقلابی کا کردار ادا کرنا کافی نہیں ہے ایک بار آپ کی زندگی اور کیریئر میں آپ کو اسے مستقل طور پر وہاں رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخرکار یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے (خون) سے تاریخ لکھی تھی۔

واضح رہے کہ راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 7 جون 2002 کو ریلیز ہوئی تھی۔

مزیدخبریں