ویب ڈیسک :بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی فلم دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ کی 19ویں سالگرہ منائی۔
تفصیلات کے مطابق اجے نے انسٹاگرام پر فلم سے اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ بھگت سنگھ جی جیسے انقلابی کا کردار ادا کرنا کافی نہیں ہے ایک بار آپ کی زندگی اور کیریئر میں آپ کو اسے مستقل طور پر وہاں رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخرکار یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے (خون) سے تاریخ لکھی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 7 جون 2002 کو ریلیز ہوئی تھی۔