اسلام آباد (پبلک نیوز) سینیٹ کا آئندہ اجلاس نو مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں مدت پوری کرنے والے 52 سینیٹرز الوداعی خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا آئندہ اجلاس نو مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں مدت پوری کرنے والے 52 سینیٹرز الوداعی خطاب کریں گے جبکہ نومنتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کے لیے اجلاس بارہ مارچ کو ہو گا۔ حلف برداری کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔