خواتین کی مرضی ہے کہ وہ برقع پہنیں یا بکنی:ملالہ یوسفزئی

11:20 AM, 7 Mar, 2022

احمد علی
ملالہ یوسفزئی نے خواتین کے لباس کے انتخاب پربحث کرنے والوں کو اس کے بجائے بڑے مسائل پرتوجہ مرکوزکرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انسٹاگرام پرملالہ نے اپنے تازہ ترین پوڈیم آرٹیکل کا لنک شیئرکرتے ہوئے لکھا ، ‘ برسوں پہلے میں نے اپنی کمیونٹی میں خواتین کو برقع پہننے پرمجبورکرنے والے طالبان کےخلاف بات کی تھی اورگزشتہ ماہ مہینے میں نے لڑکیوں کو اسکول میں حجاب اُتارنے پرمجبورکرنے والے ہندوستانی حکام کے خلاف بات کی تھی ‘۔ ملالہ کے مطابق، ‘ یہ تضادات نہیں ہیں، دونوں صورتوں میں خواتین کے ساتھ غیرمناسب سلوک کیا جارہا ہے، اگر کوئی مجھے سر ڈھانپنے پرمجبورکرے گا تو میں احتجاج کروں گی، اگرکوئی مجھے اسکارف اتارنے پرمجبورکرتا ہے تومیں احتجاج کروں گی’۔ ملالہ نے مزید لکھا کہ، آئیں انفرادی آزادی، خود مختاری، تشدد کو روکنے کے بارے میں، تعلیم اور آزادی کے بارے میں بات کریں’۔ طویل پوسٹ کے اختتام پرملالہ کا کہنا تھا کہ کسی دن میں اپنی وارڈ روب میں تبدیلی لاسکتی ہوں، ممکن ہے نہیں لاوں لیکن لباس کی کھوج اور اسے سمجھنا میری زندگی کا حصہ رہے گا، جیسے کہ ہرعورت کےحق کا دفاع کرنا کہ وہ کیا پہنتی ہے۔ مجھے اپنی پھولوں والی شلوارقمیض پسند ہے، مجھے اپنی جینز بھی پسند ہےاورمجھے اپنے اسکارف پرفخر ہے۔
مزیدخبریں