شہباز شریف کا بھارتی وزیر اعظم کو تہنیتی پیغام بھجوانے پر شکریہ

06:46 PM, 7 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے  بھارتی وزیراعظم  کو تہنیتی پیغام بھجوانے پر شکریہ  ادیا کیا  ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر   وزیر اعظم شہباز شریف نے  کہا کہ  وزیر اعظم کے انتخاب پر مبارکباد دینے پر  بھارتی وزیراعظم کا مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ  بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز شریف کو مبارکباد دی تھی۔

وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد پر   شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد  کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں  کے درمیان تعلقات باہمی احترام، مذہبی اور ثقافتی وابستگی اور مشترکہ اقدار پر  مشتمل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ  میرے بھائی  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  کی طرف سے مبارکبادی کال موصول ہوئی۔ ہم نے اپنے ممالک اور خطے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں