(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم کو تہنیتی پیغام بھجوانے پر شکریہ ادیا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم کے انتخاب پر مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا مشکور ہوں۔
Thank you @narendramodi for felicitations on my election as the Prime Minister of Pakistan ????????
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 7, 2024
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز شریف کو مبارکباد دی تھی۔
وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد پر شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام، مذہبی اور ثقافتی وابستگی اور مشترکہ اقدار پر مشتمل ہیں ۔
I wish to thank my brother, His Royal Highness Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud, Crown Prince and Prime Minister of brotherly Saudi Arabia, for the warm wishes and prayers on my assumption of the office of Prime Minister. Relations between ???????? and ???????? are deep…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 7, 2024
انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ میرے بھائی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے مبارکبادی کال موصول ہوئی۔ ہم نے اپنے ممالک اور خطے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Received a congratulatory call from my brother H.E. Dr. Ebrahim Raisi @raisi_com, President of Iran. We reaffirmed our resolve to work closely for the betterment of our countries and the region. ???????? ????????
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 7, 2024