عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی

12:21 PM, 7 Oct, 2024

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت وکیل صفائی کی استدعا پر 19اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس میں کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت نے سماعت بغیرکارروائی 19اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں