عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی

عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی
کیپشن: عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت وکیل صفائی کی استدعا پر 19اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس میں کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت نے سماعت بغیرکارروائی 19اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News