سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

04:40 PM, 8 Apr, 2024

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 

جبکہ دس گرام سونا 514 پوائنٹس اضافے کے بعد  2 لاکھ 10 ہزار 648 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ 

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 5 ڈالرز اضافے سے 2355 ڈالرز  فی اونس نئی کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ 6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

مزیدخبریں