گورنر سندھ کا ارشد ندیم کو کیش پرائز اور سونے کا تمغہ دینے کا اعلان

08:26 PM, 8 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر گورنر سندھ نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کردی، کامیابی سے وطن لوٹنے پر ارشد ندیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں استقبالیے کا بھی اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مایہ ناز کارکردگی دکھانے پر پاکستان کے صفِ اوّل کے ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ دینے کا اعلان کر دیا، ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ ارشد ندیم پاکستان کا نام روشن کریں، میڈل جیتیں، نیزہ بازی میں وہ پوری طاقت اور تکنیک آزمائیں۔

مزید پڑھیں: نیک تمنائیں ارشد کے ساتھ ہیں، انشاء اللہ میڈل پاکستان کا ہوگا، مصباح الحق ، وقار یونس
 انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم مایہ ناز کارکردگی دکھائیں، سونے کا تمغہ ہم دیں گے، ان کی فیملی کو لیپ ٹاپ اور جدید موبائل بھی دیں گے،پوری قوم ارشد ندیم کے لیے دعاگو ہے، وہ سونے کا تمغہ حاصل کریں، کامیابی سے وطن لوٹنے پر ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی تحائف بھی دوں گا،گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ کامیابی سے وطن لوٹنے پر ارشد ندیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں استقبالیہ ہو گا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم آج پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں