ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا، دھاندلی کی ابتدا ہے، مصطفٰی نواز کھوکھر 

09:16 AM, 8 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) سینئر سیاست دان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا  ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا، دھاندلی کی ابتدا ہے۔

این اے 47، 48 سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ امیدواروں کا اپنے ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا سرا سر زیادتی ہے، کچھ عرصہ سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے۔

 مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا  کہ  جب کہیں سے اطلاع آئے گی دیر ہو چکی ہو گی، دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز نا منظور۔

مزیدخبریں