(ویب ڈیسک ) سینئر سیاست دان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا، دھاندلی کی ابتدا ہے۔
این اے 47، 48 سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ امیدواروں کا اپنے ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا سرا سر زیادتی ہے، کچھ عرصہ سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے۔
ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا، دھاندلی کی ابتدا ہے۔ امیدواروں کا اپنے ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا سرا سر زیادتی ہے۔ کچھ عرصہ سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے۔ جب کہیں سے اطلاع آئے گی دیر ہو چکی ہو گی۔ دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز نا منظور
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) February 8, 2024
مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ جب کہیں سے اطلاع آئے گی دیر ہو چکی ہو گی، دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز نا منظور۔