ویب ڈیسک: " جمہوریت زندہ باد، پارلیمان پائندہ باد"، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے پر قوم کو مبارک باد دیدی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عوام کی آواز سب سے بلند ہونے کا واضح پیغام ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کےلئے ناگزیر تھی- چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور وقار واپس ملا ہے-
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا-26 ویں ترمیم پاکستان کو دنیا کی مثالی جمہوریت کی صف میں کھڑا کرے گی- 26 ویں آئینی ترمیم سے عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات کا باب کھل گیا-
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سود کے خاتمے کی شق کا خیرمقدم مقدم کرتی ہوں۔ عدلیہ کو خودمختار اور مزید مستحکم کیا گیا ہے، انصاف تک عوامی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔