(ویب ڈیسک ) سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔جس میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔جس میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا یا تھا۔
واضح رہے کہ عادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا ۔ عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی ۔
سپیکرقومی اسمبلی نے فوری انھیں ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔