ویب ڈیسک: مصر میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ہو گئی۔ دلہن شادی کے دن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔
العربیہ نیوز کے مطابق المناک واقعہ مصر کے جنوب مغربی علاقے الفیوم میں پیش آیا جب شادی کی تقریب کے بعد دلہن رخصت ہو کر جیسے شوہر کے گھر میں داخل ہوئی، اسے سینے میں شدید درد ہوا اور وہ کچھ بولے بغیر ہی بے جان ہو کر زمین پر گرگئی۔
دلہن کو اس حال میں دیکھ کر سب اس کی جانب متوجہ ہوئے اور فوری طورپر قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹروں نے دلہن کا معائنہ کرنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا اسے انتہائی شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔