بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے شہری کو مہنگا پڑ گیا، انوکھی سزا

بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے شہری کو مہنگا پڑ گیا، انوکھی سزا

ویب ڈیسک (علی رضا) :   بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی عدالت کا غیر معمولی فیصلہ ، پاکستان زندہ باد نعرہ لگانے کی سزا، 22 دفعہ ترنگے کو سلیوٹ اور ’’ بھارت ماتا کی جے’’ کا نعرہ لگانے پر ضمانت منظور ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کی ایک عدالت نے غیرمعمولی فیصلہ دیتے ہوئے بھارتی مسلمان شہری کو انتہائی توہین آمیز شرط پر ضمانت دی ہے۔

بھارتی مسلمان شہری فیصل نثار کی ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے کہا کہ جبل پور پولیس اسٹیشن کی نگرانی میں ملزم فیصل نثار بھارتی ترنگے کو 22 دفعہ سلیوٹ کرے گا اور ہر دفعہ نعرہ لگائے گا ’’ بھارت ماتا کی جے’’۔

 یادرہے ملزم فیصل نثار پر الزام ہے کہ اسے مبینہ طور پر ' پاکستان زندہ باد، انڈیا مردہ باد' کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ملزم فیصل نثار  کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ مجھ سے غلطی ہوئی، ہائی کورٹ نے مجھے جو حکم دیا میں اس کی پابندی کروں گا۔

Watch Live Public News