کرپشن کیسز: اسرائیلی وزیراعظم 5 سال بعد عدالت پیش

کرپشن کیسز: اسرائیلی وزیراعظم 5 سال بعد عدالت پیش
کیپشن: کرپشن کیسز: اسرائیلی وزیراعظم 5 سال بعد عدالت پیش

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو 5 سال بعد عدالت میں پیش ہو گئے۔ جہاں ان کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی۔ 

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیتن 500 دن سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے باوجود اسرائیل میں خوف کی فضا قائم ہے اس لیے نیتن یاہو کا کیس سننے کے لیے تل ابیب میں ایک تہ خانے میں عدالت لگائی گئی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ایبب کے راکٹ اور بم پروف بنکر ہال میں اسرائیلی وزیرِ اعظم کے خلاف کرپشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کو 3 کیسز میں فراڈ اور 1 کیس میں رشوت ستانی کے الزامات کا سامنا ہے۔ نیتن یاہو کی گواہی 3 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News