فخر زمان نے بابراعظم کی حمایت کرنے پر جاری شوکازنوٹس کا جواب دیدیا

فخر زمان نے بابراعظم کی حمایت کرنے پر جاری شوکازنوٹس کا جواب دیدیا

ویب ڈیسک:کرکٹر فخر زمان نے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق تنقید پر شوکاز نوٹس کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کےمطابق فخر زمان نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی سلیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق تنقید کی تھی،فخر زمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں وہ اچھے دوست بھی ہیں اس لیے اظہار خیال کیا۔

فخرزمان نے کہا کہ میں پی سی بی کے ماتحت ہوں اور فیصلوں کو قبول کرنا میرا فرض ہے، بابر اعظم کے بارے میں لکھنا کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا یا کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا۔

شوکاز نوٹس کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا خیال ہے، ساتھی کھلاڑی سمجھ کر بات کی، میرا مقصد صرف یہ تھا کہ مشکل وقت میں بابر اعظم کو موقع ملنا چاہیےتھا۔

فخر زمان نے کہا کہ پی سی بی ہمارا ادارہ ہے، ہم اس کی عزت کرتے رہیں گے۔

Watch Live Public News