جعلی جج بن کر برسوں تک فیصلے کرنیوالا وکیل گرفتار

fake judge arrested in ahmedabad india
کیپشن: fake judge arrested in ahmedabad india
سورس: google

 ویب ڈیسک :بھارت میں جعلی فوجی اور پولیس اہلکار تو عام ہیں لیکن اب جعلی جج ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔۔ وکیل جعلی جج بن کو کئی برسوں تک فیصلے کرتا رہا، کروڑوں کی پراپرٹیز سمیت فوجداری کے اہم کیس بھی نمٹائے۔

  رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد  کی سول کورٹ میں واقع ایک کمرے پر مشتمل عدالت برسوں سے کام کررہی تھی۔

 مورس کرسچئین نام کا ایک وکیل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس جعلی عدالت سے متنازع زرعی اراضی اور شہری جائیدادوں کے حوالے سے متعدد فیصلے جاری کرچکا ہے جس میں سے کئی فیصلوں پر انتظامیہ عمل درآمد بھی کرچکی ہے ۔

اتنے بڑے گھوٹالے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک کیس کے جعلی فیصلے کو     احمد آباد  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کی عدالت میں چیلنج کیا گیا۔  جس پر رجسٹرار نے تھانے میں شکایت درج کرائی۔

 پولیس نے تفتیش کے بعد مورس کرسچن کو گرفتار کر لیا۔ 

بھدرا سٹی سول اینڈ سیشن کورٹ، احمد آباد کے رجسٹرار ہاردک دیسائی نے کارنج پولیس اسٹیشن میں ملزم مورس سیموئل کرسچن کے خلاف  مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمین نے  اپنے ساتھیوں  کے  ہمراہ ٹھاکر باپوجی چھانا جی کے نام پر  فراڈ کیا ۔ 

Watch Live Public News