ویب ڈیسک: غیرمصدقہ خبر پر احتجاج کرنے پر گرفتار 17 طلباء کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پیش کردیا گیا۔ جہاں عدالت نے 14 طلباء کو ضمانت پر رہا جبکہ 3 کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں گزشتہ روز غیرمصدقہ خبر پر احتجاج کرنے والے سترہ طلباء کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ طلباء کو گزشتہ کوہسار پولیس نے غیرمصدقہ خبر پر احتجاج کے تناظر میں پکڑا تھا۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت نے کی۔ عدالت نے 14 بچوں کو مبلغ پانچ ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت دے دی جبکہ تین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
غیرمصدقہ خبر پر احتجاج کرنے والے 215 طلباء راولپنڈی عدالت سے رہا:
لاہور کی غیر مصدقہ واقعہ کے خلاف احتجاج کے معاملے میں پولیس نے تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ مورگاہ کے مقدمات میں نامزد طلباء کو راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کردیا۔
ملزمان کو سول جج عظمت حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تین مقدمات میں 215 طلباء کو راولپنڈی کی مقامی عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان کو عدالت نے نیو ٹاؤن اور مورگاہ کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
یاد رہے کہ ملزمان کو گزشتہ روز احتجاج کے دوران راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کیخلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج کئے ہیں۔ مقدمات میں 387 طلباء سمیت 2425 نامعلوم افراد کو بھی مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمات تھانہ نیوٹاون، ائیرپورٹ، مورگاہ، گوجر خان، صدر واہ اور نصیر آباد میں درج کیئے گئے ہیں۔