ویب ڈیسک: 6 ارب کے ہاؤسنگ سکینڈل میں پیش رفت سامنے آگئی۔ سابق سینیٹر وقار احمد خان کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پھر مسترد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست ضمانت ایک مرتبہ پھر مسترد ہونے کے بعد سابق سینیٹر وکلاء کی مدد سے احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ سابق سینیٹر وقار احمد نیب لاہور کو 6 ارب روپے کے ہاؤسنگ فراڈ میں مطلوب تھا۔ جس کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم اور لاہور پولیس کی بھاری نفری لاہورہائیکورٹ میں موجود تھی۔ ملزم وقار احمد کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔