ویب ڈیسک: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں عدالت نے بالاج ٹیپو کے بھائی امیرفتح ٹیپو کی ضمانت خارج کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں قیصر بٹ اور امیر فتح ٹیپو کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سرفراز حسین نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
ملزم کے وکیل نے عدالت کے روبرو بتایا کہ ملزم بیمار ہے آج عدالت میں پیش نہیں کر سکتے۔ امیر فتح کے وکیل کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی گئی۔
عدالت نے عدم پیروی پر امیر فتح کی ضمانت خارج کردی۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل نا ہونے کی بنا کر عدالت نے امیر فتح کی ضمانت خارج کردی۔
تھانہ اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔