اسکردو: بلتستان کے چاروں اضلاع میں سال کی پہلی برفباری 

اسکردو: بلتستان کے چاروں اضلاع میں سال کی پہلی برفباری 
کیپشن: اسکردو: بلتستان کے چاروں اضلاع میں سال کی پہلی برفباری 

ویب ڈیسک: اسکردو سمیت بلتستان کے چاروں اضلاع میں سال کی پہلی برفباری ہوگئی۔ بالائی علاقوں میں ابتک 6 انچ جبکہ شہری علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ 

ذرائع کے مطابق دیوسائی نیشنل پارک کا رابطہ شہر سے منقطع ہو گیا۔ شغر تھنگ اور شیلہ گاوں کا  زمینی رابطہ بھی شہری علاقوں سے منقطع ہوگیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News