’’مسکراتے ہوئے قاتل’’ کی درخواست ضمانت مسترد، اہم حقائق منظر عام پر

’’مسکراتے ہوئے قاتل’’ کی درخواست ضمانت مسترد، اہم حقائق منظر عام پر

ویب ڈیسک :’’ مسکراتا ہوا قاتل ’’   پنسلوانیا کے عدالت میں پیش ۔۔ سی ای او کے قتل کا محرک سامنے نہ آسکا ، ملزم کا الزامات ماننے سے انکار ، عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔

جج ڈیو کونسیگلیو نے  وکلائے استغاثہ  کو پنسلوانیا کے گورنر کے وارنٹ حاصل کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا اور دونوں ریاستی دستاویزات سے متعلق ضمانت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ  لویگی مینگیون جیل  میں ہی رہے گا۔ 

 رپورٹ کے مطابق میگیون پنسلوانیا سے ریاست نیویارک کو حوالگی کے  خلاف کیس  لڑے گا ۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، نیویارک میں اسے قتل سمیت پانچ الزامات کا سامنا ہے۔ اسے پنسلوانیا میں  گن کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

منگیون کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا جب اسے الٹونا، پنسلوانیا میں میکڈونلڈز میں کھانا کھاتے ہوئے اٹھا لیا گیا تھا

 ملزم کے وکیل اٹارنی تھامس ڈکی کا کہنا ہے کہ ہم استغاثہ کا مقابلہ قانون کے مطابق اور آئینی تحفظات کے تحت کریں گے۔

 رپورٹ کے مطابق، 26 سالہ   مینگیون نے پنسلوانیا کی عدالت میں  پیش کئے جانے کے   پولیس افسران کے ساتھ مزاحمت  کی۔

 اس موقعہ پر اس نے چلاتے ہوئے کہا کہ "یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، اور امریکی عوام کی ذہانت کی توہین ہے،" ۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس چیز کا حوالہ دے رہے تھے۔

ریڑھ کی ہڈی  میں مسئلہ، نارمل زندگی گذارنے کے قابل نہیں 

معلوم ہوا ہے کہ  لویگی مینگیون مسلسل کئی ماہ سے کمر کی شدید جسمانی اور پٹھوں کی درد میں مبتلا تھا،   ریاست ہوائی میں آر جے مارٹن اس کے سابق مالک مکان نے دعوی کیا ہے کہ اس درد کی وجہ سے وہ نارمل لائف گذارنے کے قابل نہیں تھا۔ 

یادرہے لویگی مینگیون نے ریاست ہوائی میں چھ ماہ مارٹن کے کرائے کے گھر پر گذارے ہیں ۔ جہاں وہ 2 ہزار ڈالر ماہانہ کرایہ ادا کررہا تھا۔

 آر جے مارٹن کے مطابق مینگیون کو ریڑھ کی ہڈی کے مسائل درپیش تھے اور  ایک نس دب جانے کی  وجہ سے وہ مستقل درد میں مبتلا تھا

 یادرہے لویگی مینگیون  کے ایکس اکاؤنٹ ( سابق ٹویٹر) ڈی پی کور  پر ایک پوسٹرئیر اسپائنل فیوژن کی ا ایکسرے  کی تصویر ہے۔

 آر جے مارٹن نے مشتبہ شوٹر مینگیون کو ماہر کمپیوٹر انجنئیر قراردیا انہوں نے کہا کہ اپنی کمر درد کے باعث نارمل ازدواجی زندگی نہ گذار سکنے کا  غم اس نے مجھ سے شئیر کیا تھا۔

Luigi Mangione پر کیا الزام ہے؟

لویگی مینگیونپر یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کی جان لیوا شوٹنگ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ ایگزیکٹو کو نیویارک کے ایک ہوٹل کے باہر ایک نقاب پوش بندوق بردار نے ہلاک کر دیا۔

مینگیون ارب پتی خاندان، ملزم ریڈیو پروگرام کرتا رہا

مینگیون خاندان بالٹی مور کا ایک نامور اور معزز خاندان ہے جو متعددگالف کورسز، اور بے شمار جائیداد کا مالک ہے ۔ 

میگیون اکلوتا بیٹا ہے جبکہ اس کی تین بہنیں ہیں ۔ اپنے دادا کی جائیداد کا وارث مینگیون کی ملکیت کم از کم دو کنٹری کلب ایک ریڈیو اسٹیشن ہیں۔ فی الحال ان کا خاندانی کاروبار اس کے والد دیکھ رہے ہیں ۔

مینگیون  خاندان کی  ایک فیملی فاؤنڈیشن  بھی ہے جس کے اثاثوں کی ملکیت 4.5 ملین ڈالر ہے اور عطیات  وصول کرنیوالوں میں یونیورسٹی آف میری لینڈ بھی شامل ہے ۔ 

مینگیون اپنے ریڈیو اسٹیشن پر ایک پروگرام کا میزبان بھی رہ چکا ہے۔

 امریکی شہریوں کی طرف سے قانونی اخراجات اٹھانے کی پیشکش

 لویگی مینگیون  کے وکیل ٹام ڈکی کاکہنا ہے کہ  انہیں قانونی اخراجات کی ادائیگی کے لئے متعدد  نامعلوم امریکی شہریوں نے ای میل کے ذریعے پیش کش کی ہے  ۔

 ان کاکہنا تھا کہ"مجھے کچھ ای میلز موصول ہوئی ہیں۔ میں نے انہیں ذاتی طور پر نہیں دیکھا، لیکن میرے عملے کی طرف سے  مجھے یہ اطلاع دی گئی تاہم   میں یہ پیشکش قبول نہیں کروں گا۔

سوشل میڈیا پر ملزم کیلئے ہمدردی کی لہر

 لویگی مینگیون  نے سوشل میڈیا پر ہمدردی  کی لہر حاصل کی ہے اور یہاں تک کہ ملک کی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے بارے میں بڑھتی ہوئی مایوسی کے سلسلے میں اسے "ہیرو" کہا جارہا ہے۔

Watch Live Public News