پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں
کیپشن: پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: پشاور زلمی کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے قوم سے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اپیل کی۔

اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے لکھا کہ وہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی نعمت، ان کا پہلا گھر، بے شمار دعاؤں اور بے لوث محبت کا سرچشمہ تھیں۔

جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سماجی، سیاسی اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مداحوں نے بھی ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

Watch Live Public News