آئینی ترامیم،پی ٹی آئی کا 9 اراکین سے متعلق بڑا فیصلہ

آئینی ترامیم،پی ٹی آئی کا 9 اراکین سے متعلق بڑا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ   آج رات   غداری کرنیوالے 9 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی اراکین کا آئینی ترامیم کے وقت حکومتی سائڈ پر جانے کا معاملہ، تحریک انصاف نے 9 لوگوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

  پی ٹی آئی رہنما  زرتاج گل  نے  پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   آج رات تک غداری کرنے والے 9 لوگوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے،  ان 9 لوگوں سے وضاحت لی جائے گی۔

زرتاج گل نے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی سے غداری کی کوئی بھی وجہ نہیں بنتی، بانی پی ٹی آئی سے غداری کرنے والوں کو ڈی سیٹ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ڈی سیٹ نہیں کریں گے تو ہماری وفاداریوں کا کیا صلہ ہے، اگر غداری کرنے والوں کو ڈی سیٹ نہ کیا تو پھر وفاداری کا کوئی صلہ نہ ہوا۔

Watch Live Public News