ابوظبی: دوست کو مکے مارنا مہنگا پڑ گیا،عدالت نے 26 ہزار درہم جرمانہ عائد کردیا

ابوظبی: دوست کو مکے مارنا مہنگا پڑ گیا،عدالت نے 26 ہزار درہم جرمانہ عائد کردیا

(ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کی فیملی، سول اور ایڈمنسٹریٹیو کورٹ نے ایشیائی شہری کو اپنے دوست کے چہرے پر مکے مارنے اور اس کے موبائل فون کو نقصان پہنچانے پر 26 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی کی عدالت میں ایشیائی نوجوان نے اپنے ہموطن دوست کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 4599 درھم مالیت کے موبائل فون کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا۔

’اس کے علاوہ چہرے پر مکے لگنے کے باعث وہ 20 دن تک کام پر نہیں جا سکا، اس مد میں 20 ہزار درہم دلوائے جائیں۔‘

ایشیائی نوجوان نے اپنے دعوے کے حوالے سے تمام تفصیلات اور اس حوالے سے تمام کاغذات، تصاویر اور رپورٹس عدالت میں پیش کیں۔

عدالت نے تمام شواہد اور بیانات کے بعد اپنے فیصلے میں ایشیائی شہری کو دوست پر حملے کا مجرم قرار دیا۔

عدالت نے مادی اور اخلاقی نقصان پہنچانے پر 20 ہزار اور جرمانے کے طور پر 6 ہزار درہم ادا کرنے کا پابند بنایا۔ جبکہ عدالتی فیس اور وکیل کا محنتانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

Watch Live Public News