شام کی عدالت نے بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی

شام کی عدالت نے بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی
کیپشن: شام کی عدالت نے بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی

ویب ڈیسک: شام کی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے مقدمے میں غیر حاضری میں سزائے موت سنا دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عدالت نے بشار الاسد کے بھائی ماہر الاسد اور سابق سکیورٹی عہدیدار عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی ہے۔ عدالت کے مطابق بشار الاسد کے خلاف مقدمے میں پیشگی منصوبہ بندی کے تحت قتل، تشدد اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات شامل تھے۔ عاطف نجیب 2011 میں درعا میں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کارروائی میں اہم کردار کے باعث مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 8 دسمبر 2024 کو باغی فورسز نے دمشق پر قبضہ کرکے بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔ اس کے بعد بشار الاسد روس منتقل ہوگئے تھے۔

بشار الاسد کے والد حافظ الاسد نے 1971 سے 2000 تک شام پر حکومت کی، جس کے بعد بشار الاسد نے اقتدار سنبھالا اور دسمبر 2024 میں حکومت کے خاتمے تک صدر رہے۔

Watch Live Public News