اسلام آباد مذاکرات میں ڈیل نہ ہونے کی بڑی وجہ نیتن یاہو کی فون کال ہے: ایران کا دعویٰ

اسلام آباد مذاکرات میں ڈیل نہ ہونے کی بڑی وجہ نیتن یاہو کی فون کال ہے: ایران کا دعویٰ
کیپشن: اسلام آباد مذاکرات میں ڈیل نہ ہونے کی بڑی وجہ نیتن یاہو کی فون کال ہے: ایران کا دعویٰ

ویب ڈیسک: ایران نے اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کا ذمے دار اسرائیلی وزیرِ اعظم   نیتن یاہو کی ایک مبینہ فون کال کو قرار دیا ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے مطابق، مذاکرات کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو موصول ہونے والی اس کال نے بات چیت کا رخ بدل دیا اور توجہ ایران کے بجائے اسرائیل کے مفادات پر مرکوز ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے مذاکرات میں وہ حاصل کرنے کی کوشش کی جو وہ جنگ کے ذریعے حاصل نہ کر سکا، جبکہ ایران نے نیک نیتی سے بات چیت میں حصہ لیا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد میں 21 گھنٹے طویل مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے تاحال اس مبینہ فون کال کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

Watch Live Public News