حزب اللہ کے ڈرون نے نیتن یاہو کے بیڈ روم کو براہ راست نشانہ بنایا، اسرائیل کا اعتراف

حزب اللہ کے ڈرون نے نیتن یاہو کے بیڈ روم کو براہ راست نشانہ بنایا، اسرائیل کا اعتراف

(ویب ڈیسک )  اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ایک ڈرون نے جس نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا،جو براہ راست ان کے بیڈروم کی کھڑکی سے ٹکرایا۔

واضح رہے کہ   حزب اللہ نے  19 اکتوبر کو قیصریہ میں نیتن یاہو کے نجی گھر پر حملے کی ذمہ داری کی تصدیق کی تھی۔

اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ   حزب اللہ کا ڈرون "براہ راست اور درست طریقے سے نیتن یاہو کے بیڈروم کی کھڑکی سے ٹکرا یا۔"

اب اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے خبر شائع کرنےکی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا  ہے کہ  حملے کے وقت وزیر اعظم اور ان کا خاندان بیڈ روم میں نہیں تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے رواں سال  یکم اکتوبر کو جنوبی لبنان میں زمینی حملہ کر کے اس جنگ کو بڑھایا۔

لبنانی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، گزشتہ سال سے اسرائیلی حملوں میں تقریباً 2500 افراد ہلاک اور 11,600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News