ارینج میرج یا پسند کی شادی؟ پاکستانیوں کا رجحان کس طرف؟

ارینج میرج یا پسند کی شادی؟ پاکستانیوں کا رجحان کس طرف؟

(ویب ڈیسک ) گیلپ پاکستان نے ملک میں شادیوں کے رجحان سے متعلق سروے جاری کردیا ہے۔

عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان  کے سروے کے مطابق پاکستان میں گھر والوں کی مرضی سے شادی کا رواج عام ہے۔

سروے کے مطابق   81 فیصد پاکستانیوں نے ارینج میرج کی جبکہ 18 فیصد نے پسند کی شادی کرنےکا کہا۔ ارینج میرج کرنے والوں میں لڑکیوں کی شرح زیادہ ہے، 85 فیصد لڑکیوں نے ماں باپ کی خواہش پر شادی کی جبکہ 14 فیصد نے اپنی پسند سے شادی کرنے کو ترجیح دی۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ   لڑکوں میں77 فیصد نے والدین کی بات مانی جبکہ 22 فیصد نے اپنی مرضی سے شادی کرنےکا کہا۔پسندکی شادی کرنے والوں میں 30 سال تک کی عمر تک کے نوجوانوں کی شرح 21 فیصد نظر آئی۔

 اس کے برعکس ارینج میرج کا سب سے زیادہ 50 سال سے زائد عمر کے پاکستانیوں نے کہا۔89 فیصد افراد نے والدین کی پسند کو ترجیح دی جب کہ 10 فیصد نے ذاتی پسند کو والدین کی رائے پر فوقیت دی۔

Watch Live Public News