(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن ( ای سی پی ) نے اعلامیے میں کہا ہے کہ این اے 62 گجرات اور پی پی 28 گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنوں پر دو گھنٹے کا وقت بڑھایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے گجرا ت کے حلقہ این اے 62 اور پی پی 28 کے پولنگ اسٹیشنز 250،304 اور 338 پر وقت بڑھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا وقت شام 5 بجے کے بعد ختم ہو گیا ہے۔جس کے بعدتمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کردیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔