الیکشن کمیشن  نے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا  وقت بڑھا دیا

الیکشن کمیشن  نے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا  وقت بڑھا دیا

(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا  وقت بڑھا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن  ( ای سی پی ) نے اعلامیے میں کہا ہے کہ  این اے 62 گجرات اور پی پی 28 گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنوں پر دو گھنٹے کا وقت بڑھایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گجرا ت کے حلقہ  این اے 62 اور پی پی 28  کے پولنگ اسٹیشنز 250،304 اور 338 پر وقت بڑھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں  پولنگ کا وقت شام 5 بجے کے بعد ختم ہو گیا ہے۔جس کے بعدتمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند  کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام  کے مطابق  5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔