'مونس الہیٰ اور انکے خاندان پر دباؤ بڑھانے کیلئے ہراساں کیا جا رہا ہے'
07:06 AM, 8 Jan, 2023
پی ٹی آئی رہنما فود چودھری نے کہا ہے کہ مونس الہیٰ اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کےلئے انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مونس الہیٰ اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کےلئے انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ فوادچودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کےلئے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کے استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، سیاسی شخصیات کےخلاف بہیمانہ طاقت استعمال کی جارہی ہے، یہ ظلم زیادہ دیر نہیں چلے گا۔