”خواتین بے پناہ عزت و احترام اور تشکر کی مستحق ہیں“

09:24 AM, 8 Mar, 2021

احمد علی

راولپنڈی(پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے خواتین بے پناہ عزت و احترام اور تشکر کی مستحق ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کی عزت و عظمت کیلئے پاکستانی خواتین نے عظیم کردار ادا کیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا خواتین کووڈ 19 کیخلاف بھی سب سے آگے ہیں، یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، خواتین بہت قابل عزت و تکریم ہیں۔

یاد رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ملک کے مختلف حصوں میں تقاریب بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں