راولپنڈی(پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے خواتین بے پناہ عزت و احترام اور تشکر کی مستحق ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کی عزت و عظمت کیلئے پاکستانی خواتین نے عظیم کردار ادا کیا ہے۔
آرمی چیف نے کہا خواتین کووڈ 19 کیخلاف بھی سب سے آگے ہیں، یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، خواتین بہت قابل عزت و تکریم ہیں۔
“Pakistani women contributed immensely 4 glory & honour of our nation. They are also @ forefront against COVID. Women in uniform have proved their mettle by contributing copiously in diverse fields serving the nation & humanity. They deserve our immense respect & gratitude” COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 8, 2021