عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کا شب برأت کے موقع پر جذباتی پیغام

11:19 AM, 8 Mar, 2023

احمد علی
شب برأت کے موقع پر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال نے جذباتی پیغام جاری کر دیا ہے ۔ شب برأت کے خاص موقع پر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے ۔ بشری اقبال نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ (مرحوم) کی آج کی رات آپ سب کے ساتھ دعا مانگتے ہوئے گزرتی تھی ، آج وہ خود آپ سب کی دعاؤں کے منتظر ہیں ،اپنی خاص دعاؤں میں ان کو ہمیشہ یاد رکھیے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعا کرنے کا سلیقہ ہم میں سے بہت سارے لوگوں نے انہیں سے سیکھا ہے ۔ اللہ پاک ان کی قبر کو بقعہ نور بنا دے اور آگے کی تمام منازل آسان فرمائے آمین ۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال 9 جون کو ممتاز ٹی وی اینکر، ایم این اے اور مقرر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے تھے ۔ عامر لیاقت اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے ، ملازمین کی اطلاع پر ان کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی تھی ۔
مزیدخبریں