عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کا شب برأت کے موقع پر جذباتی پیغام

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کا شب برأت کے موقع پر جذباتی پیغام
شب برأت کے موقع پر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال نے جذباتی پیغام جاری کر دیا ہے ۔ شب برأت کے خاص موقع پر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے ۔ بشری اقبال نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ (مرحوم) کی آج کی رات آپ سب کے ساتھ دعا مانگتے ہوئے گزرتی تھی ، آج وہ خود آپ سب کی دعاؤں کے منتظر ہیں ،اپنی خاص دعاؤں میں ان کو ہمیشہ یاد رکھیے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعا کرنے کا سلیقہ ہم میں سے بہت سارے لوگوں نے انہیں سے سیکھا ہے ۔ اللہ پاک ان کی قبر کو بقعہ نور بنا دے اور آگے کی تمام منازل آسان فرمائے آمین ۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال 9 جون کو ممتاز ٹی وی اینکر، ایم این اے اور مقرر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے تھے ۔ عامر لیاقت اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے ، ملازمین کی اطلاع پر ان کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی تھی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔