26 نومبر کااحتجاج،کس کا بیانیہ سچا؟ بشریٰ بی بی یا قیادت؟

26 نومبر کااحتجاج،کس کا بیانیہ سچا؟ بشریٰ بی بی یا قیادت؟
کیپشن: 26 نومبر کااحتجاج،کس کا بیانیہ سچا؟ بشریٰ بی بی یا قیادت؟

ویب ڈیسک: 26 نومبر کااحتجاج،کس کا بیانیہ سچا؟ بشریٰ بی بی یا قیادت؟  کوئی تو جھوٹ بول رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کے بیانیے سے قیادت بے نقاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی تضادات بھری سیاست کا ایک واضح ثبوت، بشری بی بی کے اسلام آباد پر ناکام چڑھائی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ بیانیے کی جنگ یا حقائق کی پردہ داری؟ عوام تذبذب کا شکار۔

بشری بی بی اور پی ٹی آئی لیڈرشپ کے بیانیہ میں واضح تضادات  ہے۔ ڈی چوک پر اکیلی رہ گئی، پی ٹی آئی قیادت کہاں تھی ؟رات ساڑھے 12 بجے 30 سے 40  کارکنان کے ہمراہ ڈی چوک سے نکلی۔

 میں بھاگنے والی عورت نہیں، شواہد کے مطابق رات 11 بجکر 57 منٹ پر علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں فرار ہوئی، بشریٰ بی بی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ قیادت اور عوام نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔

بشریٰ بی بی کے دعوے یا پی ٹی آئی قیادت کے بیانات؟ کوئی تو جھوٹ بول رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کے بیانیے سے قیادت بے نقاب ہوگئی۔

   اپنی شاطرانہ سوچ سے پٹھان کارڈ کا استعمال کیا گیا،پٹھانوں کی غیرت کا ذکر یا قوم کو بانٹنے کی کوشش؟پٹھان کارڈ کے ساتھ ، شہادت کے بارے میں غیر  مبعم بیان۔ بانی پی ٹی آئی کے نام پر شہید ہونے کا بیانیہ، عوام کو گمراہ کرنے کی سازش،شہادت کا رتبہ صرف دین کے لیے، سیاست کے لیے نہیں۔

Watch Live Public News