مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بجلی بم گر گیا، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بجلی بم گر گیا، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی

(ویب ڈیسک ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے حکومت کی منظوری کے بعد بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ایک ہی ہفتے کے دوران عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا یہ دوسرا بڑا جھٹکا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

 یہ اضافہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔اس فیصلے کے نتیجے میں بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا بھاری اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے یہ اضافی رقم 3 ماہ تک وصول کی جائے گی۔ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہر ماہ 52 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر یکساں طور پر ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 4 ستمبر کو بھی نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ بھی عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News