جعلی رسیدوں کاکیس:عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ پھر مؤخر

جعلی رسیدوں کاکیس:عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ پھر مؤخر
کیپشن: جعلی رسیدوں کاکیس:عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ پھر مؤخر

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس میں درخواست ضمانتوں پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ سے متعلق جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News