راشد خان کا ورلڈکپ میچز کی فیس افغان زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

09:26 PM, 8 Oct, 2023

احمد علی
کرکٹر راشد خان نے کہا ہے کہ اپنے ورلڈ کپ میچز کی تمام فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کروں گا۔ افغان کرکٹر راشد خان نے ورلڈکپ میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ راشد خان نے کہا افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کی افسوسناک خبر کا علم ہوا، اپنے ورلڈکپ میچز کی تمام فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کروں گاَ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد زلزلہ متاثرین کے امدادی فنڈ کی مہم کا اجرا بھی کریں گے، مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی جائے گی۔ افغانستان میں ہولناک زلزلے پر افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ روز آنے والے 6 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ 2 ہزار سے زائد انسانی جانیں نگل چکا ہے۔
مزیدخبریں