اب پاکستان میں ہائی برڈ الیکٹرک گاڑیاں بنیں گی

01:57 PM, 8 Sep, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) انڈس موٹرز کا بڑا اعلان، اب پاکستان میں بھی ہائی برڈ الیکٹرک گاڑیاں بنائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ہائی برڈ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے انڈس موٹر کمپنی نے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ انڈس موٹر کمپنی پاکستان میں ہائی برڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار کے لیے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں مقامی طور پر پارٹس بنانے اور پلانٹ کی استعداد بڑھانے پر بھی خرچ کی جائے گی۔ پہلی ہائی برڈ الیکٹرک کار انڈس موٹر کمپنی کے پورٹ قاسم پر واقع پلانٹ پر کی جائے گی۔
مزیدخبریں